• news

کراچی:اشتعال انگیزتقریر میں سہولت کاری ‘ ایم کیو ایم رہنمائوں کیخلاف کیس کی سماعت21اپریل تک ملتوی

کراچی(آن لائن ) کراچی کی انسداد ہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیزتقریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت21اپریل تک ملتوی ہے ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیزتقریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پرایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار،قمر منصور،امجداللہ،شاہد پاشا و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، رہنما ایم کیو ایم لندن پروفیسر حسن ظفرکی موت سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی، عدالت نے ریمارکس دئے کہ آیندہ سماعت پر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن