• news

سینٹ میں”آزاد گروپ“ کے نام کے ساتھ علیحدہ بیٹھیں گے: اعظم سواتی

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہم سینٹ میں ”آزاد گروپ“ کے نام کے ساتھ علیحدہ بیٹھیں گے اوربھرپور اپوزیشن کریں گے،پیپلزپارٹی نے سینٹ میں اپوزیشن کو تقسیم کردیا ۔انہوں نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف بنانا تھا تو ہمارے ساتھ رابطہ کرتے،ہم سینٹ میں آزاد گروپ کے ساتھ بیٹھیں گے اور ہمارے ساتھ25 سینیٹرز ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے بلوچستان سے سینٹ چیئرمین منتخب کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔


،ہم نے غیر مشروط طور پر ان کو ووٹ دئیے۔قائد حزب اختلاف کیلئے انہوں نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہم کھلے دل سے ان کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں مگر جس طرح تحریک انصاف نے بلوچستان سے سینٹ چیئرمین منتخب کروانے میں اپنا کردار ادا کیا تھا انہیں بھی ہمارا ساتھ دینا چاہئے تھا۔فاٹا سے منتخب ہونے والے سینیٹرز ہمارے ساتھ ہیں،ان کا قدرتی ہمارے ساتھ الائنس بنتا ہے،مستقبل قریب میں فاٹا کے پی کے میں ضم ہوگا،فاٹا سے منتخب ہونے والے سنیٹرز بھی ہمارے ساتھ ”آزاد گروپ“ میں بیٹھیں گے۔
اعظم سواتی

ای پیپر-دی نیشن