جوڈیشل کمشن اجلاس 5 اپریل کو ہوگا جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ لانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیرصدارت جوڈیشل کمشن کا اجلاس 5 اپریل کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ میں لانے کی تجویز پر غور ہوگا۔
جسٹس دوست محمد خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں جگہ خالی ہے۔ جسٹس منیب اختر سنیارٹی کے اعتبار سے سندھ ہائیکورٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
جوڈیشل کمشن