• news

پی ٹی آئی نے عوام کو بلاامتیاز ترقی کے مواقع فراہم کئے: پرویز خٹک

کوہاٹ + پشاور ( نامہ نگار + بیورورپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ یہاں عوام کے لئے زندگی کی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کی گئیں موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے ایجنڈے کے تحت عوام کو بلاامتیاز ترقی کے مواقع فراہم کئے۔
تقریباً گزشتہ پانچ سالوں میں بھر پور اقدامات کئے ۔ یہ واحد حکومت ہے جس نے عوام کی بلا امتیاز خدمت کا اسلوب متعارف کرایا ہے اور سب کو ترقی و فلاح کے یکساں مواقع دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع کوہاٹ کے ایک روزہ دورہ کے دوران معاشرے کے مختلف طبقات کے نمائندہ وفود اور پی ٹی آئی کے مقامی قائدین و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پرویزخٹک

ای پیپر-دی نیشن