کراچی والوں کو پرامن شہر مبارک، شکریہ نواز شریف پی پی حکومت زرداری قیادت میں یہ نہیں کرسکی: مریم نواز
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ ہے فرق 2013اور 2018 کے پاکستان میں شہرِ قائد کے باسیو! آپ کو بھتہ خوری، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اندھیروں بھرے کراچی کی جگہ روشنیوں، رونقوں، کھیلوں والا پرامن کراچی مبارک ہو۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی جو دہشتگردی کا شکار تھا میں کرکٹ واپس آگئی ہے ۔نوازشریف آپ کا شکریہ۔یہاں تک کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آصف زرداری کی قیادت میں ایسا نہیں کرسکی۔
مریم نواز