;پی ایس ایل کا انعقاد بھارت کے منہ پر طمانچہ، دنیا دیکھ لے پاکستان پرامن ملک ہے: صادق سنجرانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچ کا انعقاد بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ دنیا دیکھ لے پاکستان کتنا پرامن ملک ہے۔ جو پاکستان کو دہشتگرد کہتے تھے دیکھ لیں پاکستانی کتنے عظیم لوگ ہیں۔ پوری قوم مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ سٹیڈیم میں کسی سیاسی جماعت کے پرچم لیجانے پر پابندی اچھا قدم ہے۔ سٹیڈیم میں صرف پاکستان اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ گونج رہا ہے۔
سنجرانی