• news

کراچی کے حالات خراب کرنے میں آپ کے ’’ابا حضور‘‘ کا ہاتھ تھا، شکر ہے امن لوٹ آیا: سعیدغنی کا مریم نواز کو جواب

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے مریم نواز کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کراچی کے حالات خراب کرنے میں آپ کے ’’ابا حضور‘‘کا ہاتھ تھا۔ شکر ہے اب کراچی کا امن واپس لوٹ آیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں سعید غنی نے مریم نواز کو جوابی ٹویٹر میں لکھا کراچی کے حالات میاں نواز شریف نے خراب کیے اور مریم نواز کے ابا حضور دہشت گردوں کو اپنا بھائی کہتے تھے اور سوات آپریشن سے متعلق نواز شریف کا بیانیہ ریکارڈ پر ہے اور کیا پتہ مریم نواز بھی کل یہ کہے قرارداد پاکستان نواز شریف نے لکھی تھی۔ انہوں نے کہا ہمیں اس بات پر شکرا دا کرنا چاہیے کہ کراچی کا امن بحال ہوا اور یہاں بھی کھیل کے میدان آباد ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن