• news

ماروی میمن کوبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شپ سے ہٹائے جا نے کا امکا ن

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن شپ سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی لیڈر شپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں گناہ کوئی اور کرتا ہے اور سزا کسی اور کو ملتی ہے۔ ماروی میمن کے ان ٹویٹس پر مسلم لیگ (ن) کے حلقوں کے اندر بھی بحث شروع ہوگئی ہے جبکہ ماروی میمن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن شپ سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن