لاڑکانہ: 9 افراد کے قتل پر جرگہ، اکبر میرانی گروپ کو 66 لاکھ، یعقوب میرانی دھڑے کو 44 لاکھ روپے جرما نہ
لاڑکانہ (آن لائن)میرانی برادری کے درمیان جاری خونی تکرار کا جرگہ اتوار کے روز سرادر غوث بخش مہر اور سردار سائیں رکھیو میرانی کی سرپنچی میں ہوا، جس میں اکبر میرانی اور یعقوب میرانی کے درمیان ہونے والے9 خونوں کا فیصلہ ہوا، اکبر کی طرف سے5 اور یعقوب کی طرف سے4 افراد قتل ہوئے تھے۔ فیصلہ کے مطابق یعقوب میرانی والوں پر 66لاکھ روپے اور اکبر والوں پر44لاکھ روپے کا جرمانہ عائد ہوا، یعقوب والے اکبر میرانی کے پاس منت لیکر جائیں گے کیوں کہ انہوں نے اکبر والوں کا بڑا نقصان کیا ہے۔