کینال روڈ پر وارث میر انڈرپاس میں کنٹینر پھنس گیا، ٹریفک جام سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، ڈرائیور گرفتار
لاہور (نامہ نگار) مسلم ٹائون کے علاقہ میں کینال روڈ پر وارث میر انڈرپاس میں کنٹینر پھنس گیا۔ جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ڈرائیور گرفتار، بتایا جاتا ہے کہ مسلم ٹائون کے علاقہ میں کینال روڈ پر وارث میر انڈر پاس میں داخلے پر پابندی کے باوجود اشرف نامی ڈرائیور نے کنٹینر گزارنے کی کوشش کی جس سے کنٹینر انڈر پاس میں پھنس گیا اور ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جس پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعدکنٹینر کو انڈر پاس سے باہر نکال لیا۔