• news

فیصل آباد، جڑانوالہ، بوریوالا: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 4 افراد کی خودکشی

فیصل آباد+ جڑانوالہ+ بوریوالا (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 4 افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کو گولی اور پھندے لے کر خودکشی کر لی۔ فیصل آباد کے نواحی تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ242ر ب کا 26سالہ بابر حسین رنگ و روڈن کا کام کرکے گزر بسر کر تا تھا گزشتہ روز بھی گھریلو حالات کے بعد اس کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جسے حالات غیر میں مبتلا ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا‘ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی24سالہ شاہ زیب نے گھر میں معمولی جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر اپنی گتہ فیکٹری میں جا کر سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جڑانوالہ کے تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں بہادر خان میں آٹھویں کلاس کے طالب علم محمد رمضان نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔ بوریوالا میں محمد اقبال سکنہ بستی صادق آباد جو کہ ذہنی مسائل کا شکار تھا اس نے گزشتہ روز میں گلے میں پھندا لے کر درخت کے ساتھ لٹک کر خودکشی کرلی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا دوسرے واقعہ میں نعمان راجپوت سکنہ یوسف بلاک نے اپنے والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لے کر خود کو لٹکا لیا جس پر اس کے اہل خانہ نے پتہ چلنے پر اسے بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن