تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 23مسلم وغیرمسلم جوڑوں کی شادی تقریب
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 23مسلم و غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے،مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل اور غیر مسلم جوڑوں کی شادی ان کے رسم و رواج کے مطابق مسیحی رہنمائوں نے کرائی۔ہر دلہن کو پونے دو لاکھ روپے مالیت کا گھریلو استعمال کاسامان دیا گیا، ایک مسیحی دلہن کے باپ نے کہا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر طاہر القادری کو ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔دولہا والے بینڈ باجوں کی دھن میں پنڈال میں داخل ہوئے،منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے مرکزی قائدین نے باراتیوں کو خوش آمدید کہا، پنڈال کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا،1500سے زائد مہمانوں کے لیے پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کوڈاکٹر حسین محی الدین اور خرم نواز گنڈا پورنے ڈاکٹر طاہر القادری کی کتابوں کے تحفے دیئے،تقریب میںفیصل اعوان،اقرائ،صورت خان،یاسمین بی بی، محمد جاوید، آسیہ عباس، محمد حمزہ، فائزہ بی بی، غلام عباس،یاسمین بتول،عبد الرحمن علی، صوبیہ انصاری، شبیر احمد طاہر،صائمہ طیبہ،علی اصغر،ناظمہ،علی احمد،کوثر بی بی،احمد علی،بی بی بلقیسہ،محمد بلال،مہوش سالک، دلنواز،جنداں بی بی، محمد عارف، کمالاں بی بی ،برکت علی، نرگس ریاض، محمد زبیر، پونم شہزادی، محمد نوید احمد، حدیقہ خان، وسیم اکرم، عابدہ شبیر،محمد رمضان، مقدس عارف،مدثر علی،رباب ذوالفقار،محمد عرفان، تہمینہ،احسان اللہ، مقدس بی بی،مسیحی جوڑوں میں اشرف مسیح، علیشبہ بی بی، رفاقت مسیح، ثناء اکبر رشتہ ازدواج منسلک ہوئے۔پر وقار تقریب کے اختتام پر مسلم دلہنوں کو قرآن پاک کے سائے تلے رخصت کیا گیا۔