• news

سپریم کورٹ نے عاصمہ رانی ازخود نوٹس کیس نمٹادیا

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے عاصمہ رانی قتل کیس میں مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ازخود نوٹس واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اب قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ پیر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے عاصمہ رانی قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا میڈیکل طالبہ کیس میں مرکزی ملزم مجاہد پکڑا گیاہے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے نے بتایا کہ ملزم پکڑا جاچکا ہے اور ٹرائل کورٹ میں اس کا چالان داخل کرا دیاگیا ہے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ چالان داخل ہوگیا ہے اب قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن