کر پشن کا الزام‘ تحقیقاتی اداروں کی اسرائیلی وزیراعظم کے گھر جاکر تفتیش‘ بیوی‘ بیٹے سے بھی سوالات کئے
یروشلم (اے ایف پی) اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں‘ صہیونی تحقیقاتی ادارے کے اہلکار گزشتہ روز وزیراعظم نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے اور نیتن یاہو‘ انکی بیوی اور بیٹے سے کئی گھنٹےتک سوالات کئے۔ صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرصہ دراز سے وزیراعظم چلے آنے والے بنجمن نیتن یاہو کا اسرائیل کی مقامی بڑی ٹیلی کام کمپنی بیزیک میں مبینہ کرپشن کیس کے حوالے سے نام آ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے نیر جینفر کو معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے بنجمن نیتن یاہو سے سوالات کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے بیزیک کیس میں نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے ایلووچ والا نیوز سائٹ کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید نہ کرنے کے بدلے بے جا کوریج دی جس کے نتیجے میں اس نیوز سائٹ کو کروڑوں ڈالر کا غیرقانونی فائدہ پہنچایا گیا۔