• news

نواز شریف وزیراعظم نہیں رہے سپریم کورٹ، آئوٹ آف ٹرن پروموشن پر توہین عدالت درخواست خارج ، تقاریر نشر ہونے سے روکنے کی استدعا ہائیکورٹ فل بنچ کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد/ لاہور (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر خارج کر دی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ بتائیں نواز شریف کے خلاف کیس میں کیا ہے، کیا میاں صاحب نے آئوٹ آف ٹرن پروموشنز کی ہیں، اب تو وہ ورزیراعظم بھی نہیں رہے تو کارروائی کیا کریں۔ جسٹس اعجازالا حسن نے ریمارکس میں کہا کہ اب تو یہ کیس غیر موثر ہو چکا ہے جس کے بعد فاضل عدالت نے درخواست کو غیرموثر قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر کی میڈیا نشریات پر پابندی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے فل بنچ کو بھجوا دی۔ عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دیا گیا ہے، اسے بھی سماعت کے لیے فل بنچ بھجوا دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن