فضل الرحمن بلاول کی بلٹ پروف گاڑی میں رحیم یار خان پہنچے
رحیم یار خان (آن لائن) جے یو آئی(ایف) کے مرکزی امیر و سربراہ متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلٹ پروف گاڑی میں رحیم یار خان پہنچے جہاں اپنی جماعتی مصروفیات کے بعد وہ ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے مولانا فضل الرحمن نے دورہ سندھ کے لئے بلاول بھٹو زرداری سے چند روز کے لئے بلٹ پروف گاڑی لی تھی جس پر انہوں نے کراچی سے لے کر گھوٹکی تک سندھ کے مختلف شہروں میں جماعتی جلسوں سے خطاب کیا۔