ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہلاکت‘ مشکوک افراد کے فنگر پرنٹ فرانزک لیب بھیج دئیے گئے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پراسرار موت کا واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی، جائے وقوعہ سے مشکوک افراد کے فنگر پرنٹس فرانزک ٹیم نے حاصل کر کے فرانزک لیب لاہور بھجوا دئیے تاکہ پتا لگایا جا سکے کہ یہ فنگر پرنٹس کن افراد کے ہیں جبکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران ملازمین سمیت 49 افراد کے بیانات قلمبند کر لئے بیانت قلمبند کروانے والوں میں سہیل ٹیپو کے والد اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹیم نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسروں کے بیانات بھی قلمبند کئے جبکہ پوسٹ مارٹم ٹیم کے چیئرمین ڈاکٹر گلزار نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ ملا کر ہی کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکتا ہے۔ سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ جب کوئی شخص پھندا لیتا ہے تو اسکی گردن کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے مگر اس واقعہ میں ایسا نہیں ہوا کیونکہ رسی گردن کے اوپر والے حصے میں باندھی گئی تھی اور اسی وجہ سے تفتیش میں کئی نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں۔
پیشرفت