مہمند ایجنسی اور ڈےرہ غازی خان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کمانڈر سمیت5 دہشت گرد وں کو ہلاک
مہمند ایجنسی/ڈیرہ غازی خان(صباح نیوز)مہمند ایجنسی اور ڈےرہ غازی خان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کمانڈر سمیت5 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیاجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ مہمند ایجنسی کے علاقے تور خورمیں فرنٹیئر کور اور دیگر سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائی میں حصہ لیا۔دہشت گردوں میں کمانڈر حق نواز اور اس کا ساتھی محسن شامل ہے۔فرنٹیئر کور کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچرز، کلاشنکوفیں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ادھر ڈےرہ غازی خان مےں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تےن ملزمان کو ہلاک کر دےا ۔پنجاب رینجرز نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کےا گےا تو کار نہےں رکی جس پر کار پر ملزمان کا پےچھا کےا گےا ۔ تعاقب پر کار سوار نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی اوررینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجر اہلکار زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ تلاشی کے دوران دہشت گردوں کی کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔ آن لائن کے مطابق ڈی جی خان میں ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کی بڑی واردات کو عملی جامہ پہنانا چاہتے تھے۔
دہشت گرد ہلاک