متحدہ عرب امارات پاکستانی معاشی ترقی کے شعبوں میں معاونت فراہم کر رہا ہے: صادق سنجرانی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمان ملک کا چہرہ ہے اور وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کےلئے کردار اداکرتا رہے گا، دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی اور معاشی تعلقات کو دستیاب استعداد کے مطابق بڑھا کر تاریخی تعلقات کو مزید پائیدار بنایا جائےگا۔ چیئرمین سینٹ نے ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی سے پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے لوگ مشترکہ قدروں، مذہبی رشتے اور سماجی خیالات کے بندھن میں پروئے ہیں۔ دونوں ممالک نے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کیا بلکہ ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر بھی عمل پیرا ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں لاکھوں پاکستانی ترقی کے عمل کا حصہ ہیں متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کو معاشی ترقی سماجی بہبود کے شعبوں میں معاونت فراہم کررہا ہے۔ متحدہ عرب امارات حکام پر زور دیا کہ وہ مزید پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں‘ خاص طور پر 2020 ایکسپو میں ان کی خدمات سے استفادہ کریں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین معاشی شعبوں میں موجود تعاون کے فروغ کی بے پناہ استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہئے اس سلسلے میں پارلیمانی وفود کے تبادلے اہم کردار ادا کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں امن و امان کی بہتر فضا سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سی پیک اور گوادر پورٹ میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کا پاکستان میں انعقاد بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ چیئرمین سینٹ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے کراچی گئے اور انہوں نے میچ کے ابتدائی اوورز بھی دیکھے۔اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ لے کہ پاکستان کتنا پ±ر امن ملک ہے۔چیئرمین سینیٹ نے پی ایس ایل فائنل کے کراچی میں انعقاد کو بھارت کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کو دہشت گرد کہتے تھے دیکھ لیں پاکستانی کتنے عظیم لوگ ہیں۔
سنجرانی