چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست نہیں کی، ترجمان
کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین سینٹ کے ترجمان نے بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونیوالی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے کوئی درخواست کی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ یاسینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کوئی خط وزیراعظم آفس کو لکھا گیا ہے۔ پیر کو ترجمان چیئرمین سینٹ کے جاری کردہ بیان میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے درخواست کی گئی کہ وہ تصدیق کئے بغیر کسی قسم کی افواہوں سے گریز کریں۔
چیئرمین سینٹ/ ترجمان