چیئرمین سینٹ سے متعلق بیان، پی ٹی آئی کا وزیراعظم سے معافی کا مطالبہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم کے چیئرمین سینٹ سے متعلق بیان پر تحریک انصاف نے وزیراعظم سے معافی کا مطالبہ کردیا ہے اس حوالے سے فواد چوہدری اور فیصل جاوید پر مشتمل وفد کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی۔ تحریک انصاف کے وفد نے کہا کہ وزیر اعظم کا بیان سینٹ ہی نہیں پارلیمان کی توہین ہے۔ وزیر اعظم کے بیان نے خاص طور پر بلوچستان کے عوام کے جذبات مجروح کئے۔تحریک انصاف چیئرمین سینٹ کیساتھ کھڑی ہے۔ کسی قسم کہ شرانگیز مہم جوئی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
پی ٹی آئی /مطالبہ