اگلا وزیراعظم بلوچستان سے نئی جماعت کا اعلان چند روز میں کریں گے: سرفراز بگٹی
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے آئندہ چند روز میں ترقی پسند جمہوری جماعت کا اعلان کریں گے جو بلوچستان سے عام انتخابات میں واضع اکثریت حاصل کریگی اگلے وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہوگا سی پیک سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعتوں کو بھی نہیں پتا اس میں بلوچستان کے لئے کیا رکھا گیا ہے ،کیا بلوچستان ایک تجربہ گاہ ہے؟ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 18ویں ترمیم میں 99فیصد شقیں ایسی ہیں جن سے صوبوں کوفائدہ حاصل ہوا، آئینی طور پر پولیس کااختیار صوبوں کو دے دیا گیا ہے مگر آئی جی پولیس وفاق تعےنات کرتا ہے جو زیادتی ہے، محمود خان اچکزئی نے اب تک اپنی پارٹی میں انٹر پارٹی الیکشن نہیں کرایا بلوچستان میں کسی قسم کی ہار س ٹریڈنگ نہیں ہوئی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہماری جماعت میں کئی اہم شخصیات اور اراکین قومی اسمبلی بھی شامل ہوں گے، اب فوج کے ذہن میں بھی یہ بات آچکی ہے جمہوری نظام چلنا چاہےے مگر یہ نظام حقیقی جمہوریت پر مبنی ہونا چاہےے،بلوچستان میں آنے والے انتخابات صاف و شفاف ہوں گے ہماری جماعت صوبائی اورقومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گی اور یہ کوئی چھوٹی جماعت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا پانچ سال میں کوئی بھی وزیراعظم ایک رات بھی بلوچستان میں نہیں رکا ماسوائے شاہد خاقان عباسی کے جنہوں نے عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے وقت ایک رات کوئٹہ میں گزاری۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا۔
سرفراز بگٹی