فیڈرل شریعت کورٹ 6روز کیلئے بلوچستان میں بنچ قائم کریگی
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) فیڈرل شریعت کورٹ نے 6روز کیلئے بلوچستان میں بنچز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ سنگل اور ڈویژنل بنچ جسٹس سید فاروق شاہ ، جسٹس شوکت علی پر مشتمل ہو گا۔ فوجداری ، نظرثانی اپیلوں اور دیگر مقدمات کی سماعت ہو گی۔