اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ‘ قائمہ کمیٹی کابینہ نے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل کو طلب کر لیا
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے ٹیچرز مستقلی معاملے پر وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں اساتذہ کی مستقلی کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ نے بتایا کہ ڈیلی ویجز ٹیچرز کا حل ہمارے پاس نہیں ہے۔ آپ عدالت میں جائیں جس پر اسد عمر نے کہا کہ طارق فضل نے ٹیچرز مستقلی کا وعدہ کیا عمل کیوں نہیں ہوا؟ انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ سے کہا کہ آپ یہ معاملہ حل کرنا ہی نہیں چاہتے۔ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ سکولوں میں ٹیچر موجود نہیں، بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔ بعدازاں کمیٹی نے وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ طارق فضل آ کر ہمیں اس معاملے پر بریفنگ دیں۔
طارق فضل طلبی