رکن قومی اسمبلی زاہد اقبال کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں چیچہ وطنی کے انتخابی حلقہ 162 سے کامےاب امیدوار چوہدری زاہد اقبال کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ شہری محمود نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمشن ودیگر کو فریق بناےا گےا ہے۔ دائر درخواست میں م¶قف اختےار کےا گےا کہ چودھری زاہد اقبال کو الیکشن کمشن ڈیفالٹر اور نااہل قرار دے چکی ہے اس کے باوجود امیدوار نے ضمنی الیکشن میں حصہ لےا اور الیکشن کمشن نے مبینہ طور پر ان کی کامےابی کا نوٹیفیکشن جاری کےا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، اس معاملے میں الیکشن قوانین پر عمل درآمد نہیں کےا گےا۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ امیدوار کو تاحےات نااہل قرار دےا جائے، ضمنی الیکشن کا ریکارڈ عدالت طلب کےا جائے جب کہ ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کروانے کا حکم دےا جائے۔
زاہد اقبال