• news

فیول ایڈجسٹمنٹ، فروری کیلئے بجلی 2 روپے 20 پیسے سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی دو روپے 20 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی فروری کیلئے ہوگی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست دی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 97 کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی۔ فروری میں بجلی پر لاگت 34 ارب 25 کروڑ روپے رہی۔
بجلی

ای پیپر-دی نیشن