• news

الیکشن کمشن سینٹ انتخابات سے متعلق وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لے: بابر اعوان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لے، ملک کے چیف ایگزیکٹو کا ایسا بیان پاکستان کی بنیاد پر حملہ ہے، اداروں کے خلاف چلنے والی مہم کا رخ سینیٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے، وزیراعظم کو سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا۔ پیر کو بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لے، ایل این جی وزیراعظم سے پوچھا جائے کہ الیکشن میں کہاں پیسے لگے، (ن) لیگ جہاں ہارتی ہے دھاندلی کا الزام لگاتی ہے، اداروں کے خلاف چلنے والی مہم کا رخ سینیٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، نواز شریف عدالتی فیصلہ نہ ماننے والے اور پڑوس ملک میں ملازمت کرنے والے پہلے حکمران ہیں، وزیراعظم کو ہارس ٹریڈنگ کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا۔
بابر اعوان

ای پیپر-دی نیشن