چیف جسٹس کے ہسپتالوں میں دورہ پر حکومتی بے چینی بلا جواز ہے : زیبا احسان
لاہور (پ ر) ق لیگ لاہور کی سینئر نائب صدر زیبا احسان نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامی پر چیف جسٹس کو عوام کی تکالیف دور کرنے کے لئے ہسپتالوں کے دورے کرنے پڑ رہے ہیں جس پر حکمرانوں کو تکلیف ہو رہی ہے لیکن عوامی خدمت کرنے کیلئے ٹس سے مس نہیں ہوتے اب بھی موقع ہے تعمیر کردہ ہسپتالوں پر اپنی تختیاں لگوا لو لیکن عملاً ڈاکٹر نرسیں فراہم کر کے ان ہسپتالوں کو فعال کرو۔