جمعیت علماء اسلام کے یوم تاسیس میں قصور سے قافلے شرکت کرینگے: جمشید علی
بھوئے آصل (نامہ نگار) گذشتہ روز سیکرٹری نشرواشاعت جمعیت علمائے پاکستان ( نورانی) ضلع قصور حافظ جمشید علی سعیدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (نورانی) کے 70ویں یوم تاسیس جوکہ 28مارچ بوقت 11:30بجے ایوان اقبال لاہور میں ہورہاہے کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ یوم تاسیس اور ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر الوری کی زیرصدارت ملک گیر نظام مصطفی ﷺ کنونشن میں سینکڑوں کی تعداد میں ذمہ داران اورکارکنان اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔ ملک بھرسے سیاسی ومذہبی شخصیات شرکت فرمائیں گی ۔