• news

مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی کام مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہے : رانا تنویر

فیروز والہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ملک وہی ترقی کرتے ہیں جہاں حکومتیں تسلسل سے چلتی ہیں لیکن پاکستان کی بد قسمتی ہے یہاں ملک دشمنوں قوتوں نے کبھی بھی حکومتوں کے دور کو پورا نہیں ہونے دیا مسلم لیگ (ن) نے ترقی کی راہ میں گامزن کردیا 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) چاروں صوبوں سے اکثریت سے کامیاب ہو گی مخالفین منہ دیکھتے رہ جائیں گے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کرائے جانے والے کام کئی لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے سازشیں کی جا رہی ہیں مگر عوام الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے ان کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار پی پی 138مسلم لیگ (ن) کی طرف سے فیض پور انٹر چینج میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) پی پی 138کے امیدوار میاں عبدالرئوف ، چیئر میں ملک ظہیر احمد، حکیم سلیم اللہ ، ملک شہباز اصغر ، چوہدری غلام حسین ٹوری اور دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا فیض پور میں ہزاروں لوگوں کا جلسہ دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ آپ نے (ن) لیگ کے خلاف ہونے والی سازشوں کے مقابلے کا ارادہ کر لیا ہے میاں نواز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کھیلوں کے میدان کو آباد کیا انہوں نے کہا جو سیاسی رہنما مخالفت کو ملک دشمنی میں تبدیل کر رہے ہیں وہ ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن