• news

مسلم لیگ ن کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا: حاجی نواز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے صوبائی کوآرڈنیٹرو سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے دن رات جھوٹ بول کرقوم کا قیمتی وقت بربادکر کے بڑا ظلم اورزیادتی کی ہے ،وہ پوری ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں،الزامات لگاتے ہیں، لیکن اس پر ذرا ندامت محسوس نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ خالد نواز ٹیپو کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حاجی محمد نواز نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر واضح ہوگیا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں بھی عوام کی اکثریت مسلم لیگ(ن) کو ہی کامیاب کرے گی۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر آئے روز جھوٹے الزامات لگاکر سستی شہرت حاصل کی جارہی ہے مگر مسلم لیگ(ن) ایک عوامی جماعت ہے اور اس کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)سے وابستہ نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں ،ان کاکر دا ر کسی طور بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

ای پیپر-دی نیشن