اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس‘ 3 نامزد ملزموں کیخلاف فردجرم کی کارروائی آج تک موخر
اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کے سلسلے میں 3 نامزد ملزموں پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی(آج) بدھ تک کے لیے مئوخر کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت کی۔ نامزد 3 شریک ملزم نیشنل بنک کے صدر سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود پیش ہوئے، ملزموں کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔