• news

خادم حسین رضوی سمیت 480 افراد کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں روانہ

اسلام آباد (بی بی سی) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کی مرکزی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہنما خادم حسین رضوی سمیت 480 افراد کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ ایس ایس پی نجیب رحمان نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی نگرانی میں آٹھ ارکان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرایا جا سکے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے خادم حسین رضوی اور افضل قادری کو عدالتی مفرور قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے مختلف پولیس سٹیشن میں خادم حسین رضوی اور دھرنے میں شامل 480 افراد کیخلاف 28 مقدمات درج ہیں۔ انسداد دہشت گردی کے عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن