• news

نواز شریف، لیگی رہنمائوں کی عدلیہ مخالف تقاریر ‘جسٹس شاہد کریم نے مزید 3 درخواستیں فل بنچ کو بھجوا دیں

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر پر کارروائی کیلئے ایک جیسی مزید 3 درخواستیں تین رکنی فل بنچ کو بھجوا دی ہیں۔ ان درخواستوں میں نواز شریف اور ان کی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیا ہے۔ بنچ کی سربراہی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن