• news

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی غیر نیٹو اتحادی حیثیت ختم کرنے‘ سیاسی پابندیوں پر غور

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت پاکستان پر سیاسی پابندیوں پر غور شروع کر دیا۔ امریکی جریدہ ’’فارن پالیسی‘‘ کے مطابق امریکہ پاکستان کی غیرنیٹو اتحادی کی حیثیت ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان پر افغان شدت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ 2 ماہ پہلے عارضی معطل امریکی فوجی امداد مستقل ختم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے بعد سرکاری اہلکاروں پر ویزا اور دیگر پابندیوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے جو ضروری ہوا کرنے کو تیار ہیں

ای پیپر-دی نیشن