• news

کیوں نہ راناثنااللہ کو بلا لیں‘ پنجاب میں اصل وزیر وہی ہیں: جسٹس ثاقب

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں جو تعمیرات ہو چکی انہیں ریگولر کریں یا جرمانہ کریں ، وقت نہیں اس کیس کومزید لمبانہیں کر سکتے،ہرچیزکاحل موجود ہے لیکن کام کرنے کاعزم ہوناچاہئے، مسائل کا حل نکالیں ورنہ قانون اپنا راستہ خود نکالے گا کیوں نہ راناثنااللہ کوبلالیں،پنجاب میں اصل وہ ہی ہیں،مرکزاورصوبے میں حکومت انہی کی ہے۔ منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ وزیر کیڈڈاکٹر طارق فضل چودھری سے رابطہ نہیںہو سکا وہ بیرون ملک ہیںوقت دے دیں۔اس چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک ایشو بوٹینیکل گارڈن میں تجاوزات کا ہے، دوسرا ایشو غیرقانونی تعمیرات کاہے،تیسراایشو راول ڈیم میں گندے پانی کاہے،ہم توآج اس کیس کونمٹانا چاہتے تھے۔چیف جسٹس نے کہا جو تعمیرات ہو چکیں انہیں ریگولر کریں یا جرمانہ کریں ، وقت نہیں اس کیس کومزید لمبانہیں کر سکتے،آج فریقین کوسن کر فیصلہ کر لیتے ہیں۔ دوران سماعت چیئرمین سی ڈی اے نے کہا غیرقانونی تعمیرات کوریگولرکرنے کیلئے حکومت کوخط لکھیں گے۔ریگولرکرنے سے پہلے سیٹلائٹ سروے کراناپڑے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خط لکھنے سے بہترہے فائل لے کرخودوزارت چلے جائیں،ہرچیزکاحل موجود ہے لیکن کام کرنے کاعزم ہوناچاہئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا عدالت آئندہ پیرتک کاوقت دیدے۔جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ ابھی تک ہمیں مسائل کے حل کاپلان نہیں دیاگیا۔چیئرمین صاحب آپ نے ابھی تک کیاکیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ کیوںنہ راناثنااللہ کوبلالیں۔پنجاب میں اصل وزیرراناثنااللہ ہیں، مرکز اور صوبے میں حکومت انہی کی ہے۔ آئندہ سماعت تک تمام مسائل کاحل لیکرآئیں،جن جن کوبلاناہے ان کے نام بھی دیدیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن