کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، ریلوے نے برائٹو پینٹس کے 2 کرکٹرز پر پابندی لگوا دی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پیٹرنز ٹرافی گریڈمیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ریلوے نے برائیٹو پینٹس کے دو کھلاڑیوں پر پابندی لگوا دی ۔ ریلوے اور برائیٹو پینٹس کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ریلوے کرکٹ ٹیم کے مینجر کے اعتراض پر برائیٹو پینٹس کی طرف سے حصہ لینے والے دو کھلاڑیوں محمد رمیض ولد محمد سلیم اور عرفان حیدر جو کہ پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے کنٹریکٹ پر تھے ۔ بغیر اجازت چھوڑ کر دوسری ٹیم میں گئے۔ پی سی بی رولز کے مطابق ایک ادارے سے تنخواہ لینے والا دوسرے ادارے کی طرف سے نہیں کھیل سکتا۔ لہذا ان دونوں کھلاڑیوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ میچ ریفری نے ان دونوں کھلاڑیوں کو میچ کھیلنے سے روک دیا۔