• news

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی شاہد آفریدی کے گھر دعوت

لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر پہنچ گئے ۔ شاہد آفریدی نے انہیں گھر دعوت پر بلایاتھا۔ شاہد آفریدی کی جانب سے پٹھانوں کی روایت کے مطابق میجر جنرل آصف غفور اور دیگر مہمانوں کو اپنے گھر نیچے بٹھا کر کھانا کھلایا جس کے بعد تمام مہمانوں نے تصاویر بنوائیں۔ سابق کپتان نے بعد ازاں تصاویر فیس بک پر شیئر کیںاور لکھا کہ دوستوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں سے ملاقات کی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاانہوں نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن