پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرنے والوں کوموقع ملنا چاہیے:مصباح الحق
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل تھری کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان مصباح الحق نے قومی ٹیم کیلئے نوجوان کھلاڑی تیار کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل تھری میںنوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دئے اور ہر پوزیشن کے لئے بیک اپ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا جو پی ایس ایل میں ان کی ٹیم کی کامیابی کا باعث بنا۔ وہ ا سوئی گیس کے سالانہ کھیلوں کے موقع پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بعض سینئر کھلاڑی اپنی قومی ٹیموں کیلئے کھیلنے کیلئے چلے گئے تھے جبکہ بعض کو سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے باہر ہو نا پڑا ۔فیصلہ کیا تھا کہ ہر پوزیشن پر متبادل کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے جس کا فائدہ ہوا ۔ ان کی اپنی فارم بھی ٹھیک تھی مگر بدقسمتی سے انجری ہو گئی اور پورے میچ نہ کھیل سکا اور کارکردگی نہ دکھا سکا تاہم نوجوان اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ٹیم چیمپئن بن گئی۔کو شش ہو گی نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم بناؤں اور مواقع دے کر تیا رکیں تاکہ وہ قومی ٹیم کے لئے بھی کھیل سکیں ۔ اس سالآصف سمیت جو کھلاڑی قومی ٹیم میں منتخب ہو ئے ہیں ان سے انٹرنیشنل میچوں میںبھی بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔ جو کھلاری پرفارم کرتے ہیں انہیںمواقع دینے چاہئیں ورنہ بڑی مایوسی ہو تی ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ کی اپنی پلاننگ ہو تی ہے جس کے مطابق وہ ٹیم بناتے ہیں۔