• news

کامن ویلتھ گیمز ، قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا چلی گئی ، رضوان سینئر کپتانی کرینگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پاکستان ہاکی اور پاکستان ویٹ لیفٹنگ ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز کراچی اور اسلام آباد سے گولڈ کوسٹ کے لیے روانہ ہو گئے۔ میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض محمد رضوان سینئر انجام دینگے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ رولینٹ اولٹمینز کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں حسن سردار ٹیم منیجر، رولینٹ اولٹمینز ہیڈ کوچ، محمد ثقلین اور ریحان بٹ معاون کوچ، زاصف بن طالب فزیوتھراپسٹ، محمد ندیم خان لودھی ویڈیوانالسٹ جبکہ کھلاڑیوں میں ابوبکر محمود، مظہر عباس، مبشر علی، محمد عتیق، محمد عرفان، محمد رضوان، شان علی، عماد شکیل بٹ، عمران بٹ، محمد فیصل قادر، محمد ارسلان قادر، تعظیم الحسن، محمد توثیق ارشد، شفقت رسول، محمد دلبر، محمد عرفان، رانا سہیل ریاض اور تصور عباس شامل ہیں۔ ویٹ لیفٹنگ ٹیم جو اسلام آباد سے روانہ ہوئی اس کے سکواڈ میں اسلم علی اور محمد الیاس بٹ کوچ جبکہ عبداﷲ غفور، ابو سفیان، محمد نور دستگیر بٹ، طلحہ طالب اور عثمان امجد راٹھور شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا کے شہر کامن ویلتھ گیمز میں منعقد ہونگی جس میں پاکستان کا 90 رکنی دستہ شرکت کرئے گا جس میں 77 کھلاڑی و آفیشلز شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن