• news

احتساب بلا امتیاز سب کا ہونا چاہئے بلاول اپنے نانا اور والدہ کا مشن بھول گئے: ناہید خان‘ صفدر عباسی

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی ورکر گروپ کی چیئرپرسن، بے نظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا کہ احتساب بلا امتیاز سب کا ہونا چاہیے، جنہوں نے ملک کی دولت بے دردی سے لوٹی ان سے دولت واپس لینی چاہیے جبکہ پی پی پی ورکرز گروپ کے مرکزی صدر صفدر عباسی نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو نقصان پہنچایا‘ پاکستان کی بڑی پارٹیوں نے نظریاتی کارکنوں کو دیوار کے سا تھ لگا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری اپنے نانا اور والدہ کے مشن کو بھول گئے۔ جب تک یہ اپنی والدہ اور نانا کے مشن پر کام نہیں کریں گے تب تک کامیابی ناممکن ہے۔ بھٹوشہید اور بی بی شہید کے نظریاتی کارکنوں کو ساتھ لیکر نہیں چلے تو مشن کو نقصان ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن