• news

سندھ ہائیکورٹ نے خود کار اسلحہ لائسنسوں کی منسوخی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے خود کار اسلحہ لائسنسز کی منسوخی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ اس کیس کا فیصلہ آنے تک وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔ سندھ بھر میں خودکار اسلحہ لائسنس بحال رہیں گے۔ اسلحہ لائسنس پر پابندی یا منسوخی کا اختیار وفاقی حکومت کا نہیں صوبائی حکومت کا ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ اختیار صوبوں کا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت سندھ نے قانون سازی بھی مکمل کر لی ہے۔ وفاقی حکومت نے جو اسلحہ لائسنس جاری کئے ان کی منسوخی کا اختیار وفاق کے پاس ہے۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں خود کار اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے تھے۔ درخواست سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، ایم این اے عامر مگسی، سینیٹر شاہد بگٹی، رکن قومی اسمبلی شبیر بجارانی اور دیگر نے دائرکی تھی۔ اسلحہ جمع کرانے والوں کو حکومت کی جانب سے پچاس ہزار روپے زرتلافی دیئے جا رہے ہیں۔ درخواست گزار نے دو سے بیس لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ منگایا تھا۔ اسلحہ لائسنس سیکورٹی خدشات کے باعث حاصل کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن