• news

برطانوی وزیر خارجہ نے وکی لیکس کے بانی کو ’’زہریلا کیڑا‘‘ قرار دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ایلن ڈنکن نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو ’’زہریلا کیڑا‘‘ قرار دیدیا گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہاکہ اس زہریلے کیڑے کو اب ایکواڈور کے سفارتخانے سے باہر آ کر خود کو برطانوی حکام کے حوالے کر دیناچاہئے۔ واضح رہے کہ جولین اسانج پر ان کے آبائی وطن سویڈن میں خاتون سے جنسی زیادتی کے الزامات میں مقدمات چل رہے ہیں۔ اسانج نے 2012ء میں ایکوڈور کے لندن سفارتخانے میں پناہ لی تھی حالانکہ وہ برطانوی عدالت سے ضمانت حاصل کر کے رہا ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن