ننکانہ ، قصور، حاصل پور ، مطالبات کے حق میں ایپکا، فیلڈ اسسٹنٹ کی ہڑتال، تالا بندی ، دھرنا
ننکانہ صاحب +قصور+حاصلپور+پھلروان چوک(نامہ نگاران+نمائندہ نوائے قوت )ننکانہ صاحب میں فیلڈ اسسٹنٹ اور ایگریکلچر ملازمین کی دوسرے روز بھی جاری رہی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دفاتر کی تالا بندی کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ اس موقع پر امپلائز یونین کے صدر رائے نصراللہ نے خطاب کرتے کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹ کو گریڈ14اور 16میں ترقی و سروس سٹریکچر کا نفاذ کیا جائے اور زراعت انسپکٹرز کی خالی آسامیوں پر ملازمین کی پرموشن کی جائے اور ان کو پی سی ون کے تحت فری موٹر سائیکل اور تین لیٹر پٹرول روزانہ کی بنیاد پر مہیا کی جائے تاکہ وہ پوری تن دہی کے ساتھ پیشہ ورانہ امور سر انجام دے سکیں۔محکمہ زراعت صفدرآباد کے اہلکاروں کی ہڑتال، سکیل اپ گریڈ ،بقایا جات، سروس سٹر کچر منظور کر نے کا مطالبہ ۔ محکمہ زراعت فیلڈ اسسٹنٹس کے زراعت انسپکٹرنے مطالبات کے حق میں گذشتہ روز مکمل ہڑتال کی ۔حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ ہمارے بقایا جات فوری ادا کئے ، پروجیکٹ الائونس کی منظوری،موجودہ تنخواہ میں ضم کیا جائے ،ٹی اے ڈی اے کا موجودہ نظام اور نیا متعارف شدہ اگری سمارٹ کی بجائے کم از کم ڈیلی 3لیٹر یٹرول مقرر کیا جائے۔قصورمیں محکمہ زراعت توسیع کے کارکنان جن میں زراعت انسپکٹر اور فیلڈشامل ہیں نے مطالبات کے حق میں ہڑتال شروع کردی صوبہ بھر کی تمام تحصیلوں کی طرح ضلع قصور کی تمام تحصیلوں میں میں ہڑتال کیمپ لگاہے تحصیل قصور کے ہڑتال کیمپ کے نمائندگان صدر تحصیل قصور محمد نفیس احمد ، حامد رضا طاہر ودیگر نے صحافیوںکو بتایا کہ زرعی ترقی کے تمام منصوبہ جات پر ہم کام کرتے ہیں جس کی روشن دلیل یہ ہے کہ حالیہ منعقد پیدواری انعامی مقابلہ میں ضلع قصور نے آلو اور چاول میں پہلے تین انعام حاصل خوراک اور سبزیوں خودکفالت اللہ تبارک وتعالیٰ کے فضل او ر ہماری محنت کا ثمر ہے لیکن تمام سہولتیں بہتر مراعا ت آفیسر ان بالا خود ہڑپ کر جاتے ہیں سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے دئیے گئے موٹر سائیکلوں کی قیمت ہم سے وصول کرنا چاہتے ہیں سرکاری امور انجام دہی کیلئے سفر کے اخراجات از قسم پٹرول و مرمت نہیں دئیے جاتے فیلڈ اسسٹنٹ میٹرک کے بعد تین سالہ ڈپلومہ کے بعد سکیل نمبر 11میں بھرتی ہوتا ہے اسی میں ریٹائرڈ ہوجاتا ہے جس کی مثال دنیا کے کسی معاشرے میں نہیں ملتی۔فیلڈ اسسٹنٹ ایمپلائز یونین رجسٹر ڈ حاصل پور کے زیراہتمام فیلڈ اسسٹنٹ زراعت انسپکٹر کے ناروا سلوک اور ناانصافی پر کے ملازمین نے بازوں پر سیاہ پٹی باندھ کر دفتر کے سامنے شدید احتجاج کرتے کہاکہ ہم سے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے اور کوئی ٹے اے ڈی اے نہیں دیا جاتا مہنگائی کے اس دور میں نہ ہی محکمے نے ہماری تنخواہیںبڑھائیں اور نہ ہی الائونس دیا گیا ۔ٹی اے ڈی اے کا موجودہ نظام غیر موثر ہو چکا ہے دس ہزار روپے تنخواہ کے ساتھ فکس کیئے جائیں ۔ موٹرسائیکل اور پٹرول محکمہ کی طرف سے ملازمین کو دیئے جائیں انہوں نے کہاکہ ہمارا جائز مطالبہ پورے نہ ہوئے تو فیلڈ اسسٹنٹ یونین ایمپلائز کے ملازمین ہڑتال جاری رکھیں گے۔ننکانہ صاحب میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ضلع بھر کے مختلف محکموں سے سینکڑوں ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کرکے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اس موقعہ پر ملازمین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ملازمین کے مطالبات درج تھے اس موقعہ پر ضلعی صدر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب حاجی محمد اکرم گجر، نائب صدرو رائے شاہجہاں ، حافظ ناظم علی، منظور حسین، غلام مرتضی کھوکھر، اللہ دتہ، وقار علیم، غضنفر علی، محمد شاہد منیر، مظہر اقبال وٹو ودیگر مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ مرکزی و صوبائی قائدین ایپکا کی کال پر ہر منگل کے روز صوبہ بھر میں ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی دھرنے دیکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں۔میانوالی میں بھی محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ اسسٹنٹس دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال ہیں میانوالی عیسیٰ خیل اور تحصیل پپلاں کے بھی تمامفیلڈ اسسٹنٹس بھی ہڑتال پر ہیں۔ تمام فیلڈ اسسٹنٹس اور زراعت آفیسر ز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔