• news

شعیب شیخ کی بریت کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل کی سماعت ملتو ی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کیس میں شعیب شیخ و دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے وکیل صفائی کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ موکل نے موقف اختیار کیا کہ ایگزیکٹ کے خلاف کارروائی نیویارک ٹائمز میں چھپنے والی ایک خبر پر کی گئی جس دن ڈیکلین والش کا آرٹیکل شائع ہوا اسی صبح سات بجے ایگزیکٹ کے تمام دفاتر سیل کر دئیے گئے ، ایف آئی اے کی کارروائی بدنیتی پر مبنی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن