• news

وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات قوم کیلئے تھی: کیپٹن محمد صفدر

اسلام آباد(نا مہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات قوم کے لئے تھی، ریاست کو اندورنی بیرونی خطرات ہوں تو ملاقاتیں ہوتی رہنی چاہئیں۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور صدر مملکت گھر کے بڑے ہیں، میں تو کہتا ہوں صدر مملکت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، کل جو میٹنگ ہوئی بہت اچھا ہوا،2018ء انتخابات کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے سوالوں کے جواب ہماری حکومت نے دے دیئے ہیں۔ خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ خورشید شاہ ایسی باتیں نہ کریں، جب آپ راتوں کو چور راستے سے ملتے ہیں تو کیا شکوک و شبہات جنم نہیں لیتے مگر ہمیں ناگوار نہیں گزرا اور اب جبکہ ہم قوم کے لئے ملے ہیں تو آپ کو ناگوار گزرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب 22 کروڑ عوام تذبذب میں ہوں تو ایسا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وزیر اعظم عوامی لیڈر ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن