بجٹ خسارہ میں کمی، نان فائلرز پر ٹیکس ریٹ مزید بڑھانے پر غور
اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے بڑھتے کرنٹ اکاؤنٹ اور خسارہ کو کم کرنے کیلئے ٹیکس نیٹ میں زیادہ لوگوں کو لانیء کیلئے ایوی ایشن پر سفر کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کرنے پر کام شرع کردیا ہے جس کے تحت ان افراد کی مزید چھان بین کے بعد ٹیکس لاگو کیا جائیگا ، تاکہ بجٹ خسارہ میں کمی لائی جاسکے۔ ایف بی آر پہلے ہی ڈائریکٹ ٹیکس وصولی میں بر ی طرح ناکام ہوا ہے جبکہ حکومت نے مالی سال 2018-19 کے وفاقی بجٹ میں کوئی اضافی ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جو بھی لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں اور پرتعیش زندگی گزارتے ہیںان کی فہرست پر کام ہورہا ہے۔نئے وفاقی بجٹ میں نان فائلر پر ٹیکس ریٹ مزید بڑھانے پر غورکیا جارہا ہے، ٹیکس ریٹ بڑھنے پر نان فائلر خود ٹیکس نیٹ میں شامل ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے اس قدم سے زیادہ فائدہ تو نہیں ہوگا لیکن پھر بھی کچھ نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہو جائیں گے جس بجٹ خسارہ کمی کرنے میں مدد ملے گی۔