• news

مشرف کے خلاف غداری کیس خصوصی عدالت آج سماعت کرے گی

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت آج (جمعرات کو) کیس کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی اورجسٹس طاہرہ صفدر پر مشتمل تین رکنی عدالت وفاقی حکومت کی طرف سے دائر کمپلین کی سماعت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سابق صدر پرویز مشرف کووطن واپسی پر سکیورٹی دیئے جانے کے حوالے سے یقین دہانی بارے آگاہ کرے گی۔ دریں اثناء وفاق کی جانب سے نامزد پراسیکیوٹر اکرم شیخ عدالت کو ملزم کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرنے کی استدعا کریں گے۔ یاد رہے کہ 8 مارچ کو ہونے والی سماعت پر عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ سے کہا تھا کہ وہ سکیورٹی کی فراہمی کے لئے 7 روز میں وزارت داخلہ کو خط لکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن