• news

الیکشن2018ء سے قبل غیر رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

لاہور (آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن2018ء سے قبل صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کیا ہے اور حکم دیا ہے کہ پنجاب کے باقی ماندہ اضلاع میں واقع اسلحہ ڈیلروں کی رجسٹریشن کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ بتایاگیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے شعبہ آئی ٹی نے پنجاب بھر کے ستائیس اضلاع کے اسلحہ ڈیلروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ باقی نو اضلاع کے اسلحہ ڈیلروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام ایک ماہ میں مکمل کرلیا جائیگا۔ ڈیٹا کی کمپیوٹرئزایشن کا مقصد غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل کو روکناہے۔

ای پیپر-دی نیشن