• news

کاہنہ: نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر + نامہ نگاران) کاہنہ میں لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ قصور کی تہمینہ نامی لڑکی معاشی حالات سے تنگ آکر نوکری کرنا چاہتی تھی۔ دو روز قبل عمران اور اس کے دوست آصف وغیرہ نے تہمینہ کو مقامی اخبار کے دفتر میں نوکری لگوانے کا جھانسہ دے کر ساتھ لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جبکہ خاتون ان کی منت سماجت کرتی رہی۔ دریں اثناء دیگر واقعات میں اوباشوں نے 2 لڑکیوں اور لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گجرات میں شادی شدہ شاہدہ بی بی کو اس کے مزارع آصف حسین نے زمین کا ٹھیکہ دینے کیلئے گھر بلاکر بے آبرو کر دیا۔ بہاولنگر میں اوباش نے ساتھی کے ہمراہ (ح) بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نورپورتھل میں 16 سالہ غلام یاسین اپنے ڈیرہ سے گھر 53ڈی بی آ رہا تھا کہ اوباش صدیق نے اسے ورغلا کر قریبی گھنے درختوں میں لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن